سری نگر جموں قومی شاہراہ پر 880میٹر لمبی پنتھال ٹنل کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا: ضلع ترقیاتی کمشنر

سری نگر جموں قومی شاہراہ پر 880میٹر لمبی پنتھال ٹنل کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا: ضلع ترقیاتی کمشنر

جموں،16 مارچ: سری نگر جموں قومی شاہراہ پر تعمیر کی گئی پنتھال ٹنل کوجمعرات کے روز آزمائشی بنیادوں پر ٹریفک کے لئے کھولا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کے مطابق قومی ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے قومی شاہراہ پر پر خطر پانتھیال پھیلاو کو بائی پاس کرنے کے لئے 880 میٹر طویل ٹی 5 ٹنل کو بر وقت مکمل کیا۔تفصیلات کے مطابق سری نگر جموں قومی شاہراہ پر 880میٹر طویل پنتھال ٹنل (ٹی 5) کو جمعرات کے روز آزمائشی بنیادو پر ٹریفک کے لئے کھولا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹنل سے لوگوں کو شاہراہ پر چٹانیں کھسک آنے سے بند رہنے کی مصیبت سے راحت نصیب ہوگی۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ سری نگر جموں شاہراہ پر پنتھال کے مقام پر ہی اکثر و بیشتر حادثات رونما ہوتے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکار نے ٹی 5ٹنل کا کام کئی برس قبل ہاتھ میں لیا۔

انہوں نے کہاکہ دو ہفتے قبل اس ٹنل پر کام مکمل ہوا اور جمعرات کے روز پنتھال ٹنل کو آزمائشی بنیادوں پر ٹریفک کے لئے کھولا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 8سو میٹرلمبی اس ٹنل کو ٹی 5 نام دیا گیا ہے۔ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر جموں شہر پر پنتھال کا حصہ پتھرکھسک آنے کی وجہ سے مسافروں کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے انجینئروں نے اس پر کام مکمل کیا ہے۔ان کے مطابق رام بن سے بانہال کے درمیان شاہراہ کے اہم حصوں پر چار سو اور آٹھ سو میٹر کی تین سرنگیں تعمیر کی جانی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ گر چہ ٹنل کی تعمیر سے فاصلہ کم نہیں ہوگا لیکن پنتھال اسٹریچ کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل ہو گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معمولی بوندا باندھی کے ساتھ ہی پنتھال کے مقام پر چٹانیں کھسک نے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی ا?مدورفت کو روکنا پڑتا تھا لیکن مذکورہ ٹنل کو آپریشنل کرنے کے بعد یہ مسلہ اب حل ہو گیا ہے۔موصوف آفیسر نے بتایا کہ ٹی 5ٹنل کے بعد قومی شاہراہ پر رام بن اور ڈگڈول میں دو ٹیوبز پر بھی کام بہت جلد شروع ہوگا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.