مہاراشٹر میں تین دنوں تک غیر موسمی بارش کے آثار

مہاراشٹر میں تین دنوں تک غیر موسمی بارش کے آثار

ممبئی/ مہاراشٹر کے کسانوں کے لئے یہ تشویشناک خبر ہوسکتی ہے کہ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کے روز سے اگلے تین دنوں تک ریاست میں غیر موسمی بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔

وسطی مہاراشٹر میں، 15 اور 16 مارچ کو غیر موسمی بارش کے ساتھ اولے پڑنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ 15 مارچ کو دھولے، جلگاؤں اور ناسک میں کچھ مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جبکہ مراٹھواڑہ اور ودربھ میں 16 اور 17 مارچ کو ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آج سے ریاست میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دو سے چار ڈگری سیلسیس تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کونکن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی نے اگلے دو دنوں تک ضلع پلگھر میں تیز ہواؤں اور گرج کے ساتھ الگ تھلگ مقامات پر ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کٹی ہوئی فصلوں، پھلوں اور ربیع کی فصلوں کو کاٹ کر محفوظ مقامات پر رکھنا چاہیے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے نئے پودے، پھلوں کے درخت بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یو این آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.