کشمیر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

کشمیر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے
سری نگر،14 مارچ : قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔یہ چھاپے ملی ٹنسی سے متعلق کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیمیں پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر ایجنسیوں کے ہمراہ کشمیر میں 6 مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے سری نگر، کولگام، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں اضلاع میں مختلف مقامات پر مارے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ چھاپے ملی ٹنسی سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.