سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

سری نگر،25 فروری: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنی والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ ہفتے کی صبح ایک دن بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دی گئی۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر دنوں طرف ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔انہوں نے کہا تاہم مہر – شال گری پر رک رک کر چٹانیں کھسک آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل سست ہے۔

بتادیں کہ قومی شاہراہ پر جمعے کے روز ٹریفک کی نقل و حمل مرمتی کام کی وجہ سے بند تھی

ٹریفک پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی ایک بیان جاری کیا تھا جس کے مطابق قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظر 3 اور10 مارچ کو بھی ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔

اہلیان وادی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھنے والی یہ قومی شاہراہ موسم سرما کے دوران چٹانیں کھسک آنے یا مٹی تودے گرآنے کی وجہ سے اکثر و بیشتر بند رہتی ہے۔

اس شاہراہ کے بند رہنے سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہوتے ہی وادی کے بازاروں میں اشیائے ضروریہ خاص طور پر اشیائے خورد ونوش کی قلت پیدا ہوجاتی ہے اور گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے ہے۔انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں ہوائی کرایہ میں بھی اچانک اضافہ درج ہوتا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.