کولگام لینڈ سلائنڈنگ میں مکان اور دکانوں کو نقصان

کولگام لینڈ سلائنڈنگ میں مکان اور دکانوں کو نقصان

سری نگر،23 فروری: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں مٹی کا تودا گر آنے سے ایک رہائشی مکان اور چند دکانوں کو نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق کولگام کے شالمچی یاری کھاہ علاقے میں مٹی کا تودا گر آنے سے فیاض احمد حجام اور عبدالمجید حجام کے تین سے پانچ دکانوں کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ اس واردات میں ایک رہائشی مکان کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے متعلق اطلاع موصول ہوتے ہی حکام جائے واردات پر پہنچ گئے ہیں۔
ایک عہدیدار کے مطابق متاثرین کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا ہے اور سڑک سے ملبے کو صاف کرنے کے لئے مشینری اور نفری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.