لیفٹیننٹ گورنر کا گجرات کے پرنسلا میں” راشٹر کتھا شیویر“ سے خطاب

لیفٹیننٹ گورنر کا گجرات کے پرنسلا میں” راشٹر کتھا شیویر“ سے خطاب

پرنسلا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے پرنسپلا گجرات میں سوامی دھرم بند ھو جی، ویدک مشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام ’ راشٹریہ کتھا شیویر‘ سے خطاب کیا۔
قومی سطح کا کیمپ نوجوانوں کی مجموعی شخصیت کی نشو و نما کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے ملک کے تمام حصوں سے شیویر میں جمع نوجوان سے کہا کہ وہ خود کو قوم کی تعمیر کے لئے وقف کریں۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا،”اَمرت کال میںاِنڈیاکے مستقبل کو تشکیل دینے میں قابلیت ، مسابقت اور نوجوان تین بڑے عوامل ہوں گے ۔“
اُنہوں نے کہا کہ ترقی کی رفتار کا زیادہ تر اَنحصار نوجوان پود پر ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نوجوان اَپنی تخلیقی صلاحیتوں اور اِختراعات سے سماجی تبدیلی کا سب سے طاقتور ذریعہ ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” بغیر عملی تجربے تعلیم کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ہمیں مہاتما گاندھی کی تعلیمات کو اَپنا نا چاہیے اور تجرباتی سیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ہمیں ایک ایسا ماحول بنانے کی ضرورت ہے جس میں ہمارے نوجوانوں کو نئی دریافتوں اور نئی ایجادات کے لئے ترغیب دی جائے۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے تجربات سے علم حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہونا چاہیے۔ زندگی بھی کی تعلیم نظریہ¿ کو مشن میں بدل دیتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تخلیق ، ایجاد اور اِختراع کرنے کی ہمت اور عزم کے ساتھ ہماری نوجوان آبادی ہر شعبے میں بے مثال کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ سماج میں علم کا چراغ روشن کریں اور اِنڈیاکو علمی معیشت میں تبدیل کرنے میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ نوجوان پود کو مہاتما گاندھی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل جیسی عظیم ہستیوں کی زندگی سے تحریک حاصل کرنی چاہئے او راِنڈیاکو اَمن اور خوشحال کی راہ آگے لے جانا چاہئے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نوجوانوں میں غیر دریافت شدہ چیزوں کو تلاش کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔ سیکھتے رہیں ، اِختراع کرتے رہیں اور متجس رہیں۔اُنہوں نے کہا کہ نمبروں کے لئے نہیں اور زندگی کے کسی بھی مرحلے کو کامیابی اور کمال کے طور نہ دیکھیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مسابقت ایک اور اہم عنصر ہے جس کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کو بنیادی مسائل کا بہتر حل فراہم کیا جاسکے اور رشوت سے پاک شفاف طرزِ حکمرانی میں بھی اَپنا حصہ اَدا کرسکے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں معاشرے کے ہر طبقے کو مساوی مواقع اور وسائل تک مساوی رَسائی فراہم کی جارہی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کواِنڈیا کے ترقیاتی سفر میں فعال شراکت دار بننے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔
کیمپ میں جموںوکشمیر کے شرکت کرنے والے نوجوانوں نے جموںوکشمیر کے بدلے ہوئے منظر نامے پر بھی بات کی۔
اِس موقعہ پر سوامی دھرم بندھو، ویدک مشن ٹرسٹ کے بانی لیفٹیننٹ جنرل رندھیر کمار مہتا، ایس جے ایس راجپوت ، ماہر تعلیم ، ویدک مشن ٹرسٹ کے ٹرسٹیز ، ماہرین اور طلبا بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.