برف و باراں کے پیش نظر یونیورسٹی امتحانات ملتوی: ترجمان

برف و باراں کے پیش نظر یونیورسٹی امتحانات ملتوی: ترجمان

سری نگر،30جنوری: کشمیر میں تازہ برف باری کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی اور کلسٹر یونیورسٹی کی جانب سے پیر کے روز لئے جانے والے امتحانات کو ملتوی کیا گیا ۔
کشمیر یونیورسٹی کے کنٹرولر ڈاکٹر ماجد زمان نے بتایا کہ موسمی حالات کے پیش نظر پیر کے روز لئے جانے والے سبھی امتحانات کو فی الحال ملتوی کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دریں اثنا کلسٹر یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ آج لئے جانے والے سبھی امتحانات کو ملتوی کیاگیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.