عمرعبداللہ کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت

عمرعبداللہ کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت

سری نگر،27 جنوری : نیشنل کانفرنس کے نائب صٓدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعے کو بانہال علاقے میں پہنچ کر راہل گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی۔
بانہال میں شبانہ درجہ حرارت محض 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کے با وصف عمر عبداللہ نے بھی صرف سفید رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت جوڑو یاترا جمعے کی صبح بانہال ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوئی اور آج ہی ویسو اننت ناگ پہنچے گی۔
یاترا کے دوران جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے سابق صدر غلام احمد میر اور نائب صدر رمن بلہ اور دیگر کئی لیڈران کے علاوہ لوگوں کی اچھی تعداد راہل گاندھی کے ہمراہ ہے۔
دریں اثنا انتظامیہ نے اس یاترا کے لئے سیکورٹی کے مثالی انتظامات کئے ہیں۔
کنیا کماری سے 7 ستمبر کو شروع ہونے والی یہ یاترا 30 جنوری کو سری نگر میں اختتام پذیر ہوگی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.