سری نگر میں بھاجپا کی جانب سے ترنگا ریلی نکالی گئی

سری نگر میں بھاجپا کی جانب سے ترنگا ریلی نکالی گئی

سری نگر 26جنوری:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی لالچوک کے تاریخی گھنٹہ گھر پر بی جے پی رہنماوں نے ترنگا لہرایا ۔
اطلاعات کے مطابق بی جے پی جنرل سیکریٹری اشوک کول کی سربراہی میں بھاجپا کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے یوم جمہوریہ کے موقع پر سری نگر کے قلب لالچوک میں ریلی نکالی۔
معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی رہنماوں نے تاریخی گھنٹہ گھر پر ترنگا بھی لہرایا۔
اس ریلی میں بی جے پی جنرل سیکریٹری اشوک کول ، بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر کے علاوہ دیگر سینئر لیڈران بھی موجود رہے۔
بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ یوم جمہوریہ کا دن جشن کے طورپر منایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور ہم لالچوک سے یہی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بھارت جڑا ہوا ہے۔
اُن کے مطابق کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت ایک ہے اور پانچ اگست2019 کو مرکزی حکومت نے جو فیصلہ لیا وہ غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا اور اُس فیصلے سے ہی کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایسا پہلی مرتبہ ہو ا ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر لالچوک میں دکانیں کھلی ہے اور ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق سڑکوں پر رواں دواں ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.