وسطی کیلیفورنیا میں فائرنگ کی واردات میں ایک بچہ سمیت چھ لوگوں کی موت

وسطی کیلیفورنیا میں فائرنگ کی واردات میں ایک بچہ سمیت چھ لوگوں کی موت

کیلی فورنیا، 17 جنوری : وسطی کیلیفورنیا کے گاشین علاقے میں پیش آنے والی فائرنگ کی واردات میں ایک شیر خوار سمیت چھ لوگوں کی موت ہوگئي۔

یہ اطلاع ٹیولر کاؤنٹی کے شیرف مائیک باوڈروکس کے حوالے سے اسپوتنک نیوز نے دی ہے۔

مسٹر باوڈروکس نے صحافیوں کو بتایا کہ "اس وقت، مجموعی طور پر چھ متاثرین ہیں،” انہوں نے مزید کہا کہ مقتولین میں ایک 17 سالہ ماں اور اس کا چھ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔

شیرف نے مزید کہا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ یہ حملہ کوئی اتفاقی تشدد کا نتیجہ نہیں تھا ، بلکہ اس اس واردات کا تعلق کسی گروہ سے ہے۔

پولس نے کہا کہ تفتیشی ٹیم دو مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.