آج سے شروع ہوئی بی جےپی کی قومی ایگزیکٹو کی میٹنگ، وزیراعظم کریں گے روڈ شو

آج سے شروع ہوئی بی جےپی کی قومی ایگزیکٹو کی میٹنگ، وزیراعظم کریں گے روڈ شو
یو این آئی

نئی دہلی/ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دو روزہ قومی ایگزیکٹو میٹنگ آج سے یہاں نئی دہلی واقع این ڈی ایم سی سینٹر میں شروع ہوگی ۔

گجرات اور ہماچل پردیش میں حالیہ اسمبلی انتخابات کے بعد قومی ایگزیکٹو کی یہ پہلی میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ دو روزہ میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت مرکزی وزرا بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران شرکت کریں گے۔

قومی ایگزیکٹو میں بی جے پی کی قیادت ممکنہ طور پر پارٹی صدر جے پی نڈا کے لیے ایک سال کی توسیع کا اعلان کرے گی، جن کی مدت کار اس ماہ کے آخر میں ختم ہو رہی ہے۔

پارٹی نے پیر کو قومی ایگزیکٹو میٹنگ کے آغاز سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے پٹیل چوک سے این ڈی ایم سی کنونشن سینٹر (میٹنگ کی جگہ) تک روڈ شو کا اہتمام کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی منگل کو اجلاس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.