جاپان میں کار حادثے میں ایک شخص ہلاک، تین زخمی

جاپان میں کار حادثے میں ایک شخص ہلاک، تین زخمی

ٹوکیو، 14 جنوری: جاپان کے اوکیاما علاقے میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ایک ریستوران گھس گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہاں کے مقامی میڈیا نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔

براڈکاسٹر این ایچ کے کے مطابق، کار جمعہ کی رات اوکیاما شہر میں ایک ریستوران سے ٹکرا گئی۔ شدید زخمی کار ڈرائیور کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی اور کار حادثے میں تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

براڈ کاسٹر کے مطابق حادثہ کے وقت ریستوران کے اندر 10 افراد موجود تھے جن میں ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حادثے کی وجہ جاننے میں مصروف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.