ڈوڈہ میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری 3 مسافر از جان ایک زخمی

ڈوڈہ میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری 3 مسافر از جان ایک زخمی

جموں 10جنوری: جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے خانکوٹ علاقے میں ٹیمپو ٹرولر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں تین شہری برسر موقع ہی از جان ہوئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ کے خانکوٹ علاقے میں منگل کی شام کو ایک گاڑی کھائی میں جاگری ۔
انہوں نے کہاکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے تین مسافروں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت محمد اسلم ولد محمد اسماعیل محمد اسحاق ولد ابراہیم اور یاسین ولد غلام حسن وانی کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.