چیف سیکرٹری نے ایگزیکٹیو کونسل میٹنگ کی صدارت کی اوررِی ہیلبٹیشن کونسل کے 8.35 کروڑ کے ایکشن پلان کی منظور دی

چیف سیکرٹری نے ایگزیکٹیو کونسل میٹنگ کی صدارت کی اوررِی ہیلبٹیشن کونسل کے 8.35 کروڑ کے ایکشن پلان کی منظور دی

جموں:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج سماجی بہبود محکمہ جموں وکشمیر سے قائم کردہ بیواﺅں ، یتیموں ، جسمانی طور خاص اور معمر اَفراد ( ملی ٹنسی کے متاثرین ) کی رِی ہیبلٹیشن کونسل کی ایگزیکٹیو کونسل میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر رِی ہیبلٹیشن کونسل ، محکمہ منصوبہ بندی کا نمائندہ او ردیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کونسل سے گذشتہ برس کی کارکردگی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اُنہوں نے اُن پر زور دیا کہ وہ آدھار نمبر کے ساتھ اِستفادہ کنند گان کے کھاتوں کی بیجنگ کو تیز کریں ۔اُنہوں نے اُنہیں ایک ماہ میں کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
چیف سیکرٹری نے کونسل کو تاکید کی کہ ان کا کام اِنتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ تمام متاثرین کو بروقت اِمداد فراہم کریںاور ان کی بحالی کے لئے تمام اقدامات کریں۔
اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت کے مطابق تمام سپیشلی ایبلڈ پرسنز ( ایس اے پی )میں ٹرائی سا ئیکلوں کی تقسیم کرنے پر زور دیا ۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ” وطن کو جانو پروگرام “ کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں تمام نوجوانوں کو ہر طرح سے سہولیت فراہم کی جائے اور ہر شہر میں ان کے قیام کو آرام دہ بنایا جائے۔
دوران کونسل میٹنگ یہ بات سامنے آئی کہ 6,800 مستفیدین کی کوریج کے لئے 2022-23ءکے لئے 8.35 کروڑ روپے کا ایکشن پلان مرتب کیا گیا ہے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ اس کے اجرا¿میں بیواﺅں ، معمراَفراد اور جسمانی طور خاص اَفراد کو 1000 روپے ماہانہ پنشن کے علاوہ جوان بیواﺅں یا بالغ بیٹیوں کو 40,000 روپے کی میریج اسسٹنٹس شامل ہے۔
میٹنگ کو یہ بھی بتایا گیا کہ کونسل لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت کے مطابق دورانِ سال ایس اے بی کے باقی تمام رجسٹرڈ 2,700 کیسز کو موٹر ائزڈ ٹرائی سائیکلیں فراہم کرنے کی تجویز رکھتی ہے ۔مزید بتایا گیا کہ وزارتِ داخلہ کے زیر اہتمام ” وطن کو جانو“ کے تحت کونسل اَپنے یتیم خانوں ، محکمہ کے بال آشرم اور ناری نکیتن سے تقریباً500بچوں کو ممبئی ، لکھنو¾، جے پور ، حیدر آباد وغیرہ شہروں میں لے جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.