ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

عقل کا عمل دخل

غربت جب آتی ہے انسان کی چال ،ڈال او ر حال بدل جاتا ہے کیونکہ مال ہی ایک بے مثال چیز ہے، جس سے انسان کے خیالات بدل جاتے ہیں ،وہ اس مال سے تعلیم وتربیت پالیتا ہے ،باہر نکل کر مختلف قسم کے لوگوں سے مل جاتا ہے اور اُسکے رہن سہن میں تبدیلی آجاتی ،غریب بے چارہ دن رات ہاتھ پھیلا کر اپنے اہل وعیال کو پال لینے کی غرض سے اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے ،اُسکے اندر غربت کی وجہ سے چڑ چڑاپن آتا ہے ۔

معمولی بات پر گرم ہوتا ہے، اس طرح اس غریب کے کرم بھی خراب ہوتے ہیں وہ ہر جگہ شرم شار ہو کر رہتا ہے ۔

اپنے دوست واحباب رشتہ دار اور ہمسایہ بھی اُنہیں منحوس نظر سے دیکھتے ہیں۔ اب کچھ لوگو ں کا ماننا ہے کہ غربت انسان کی تقدیر میں ملی ہوتی ہے اور کچھ لوگ یہ مانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے بنی نواع انسان کو عقل دی ہے وہ اگر اس عقل کا صحیح معنوں میں استعمال کر ے تو وہ ہر حال میں امیر ،مالدار اور عزت دار رہ سکتا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img