کشمیر میں اگلے دو دن تک موسم خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے دو دن تک موسم خشک رہنے کا امکان

سری نگر، یکم اکتوبر: محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے دو دن تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے اور کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی بھی متوقع ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.