کشمیر تصادم آرائیاں: بارہمولہ انکاؤنٹر میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن جاری

کشمیر تصادم آرائیاں: بارہمولہ انکاؤنٹر میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن جاری
سری نگر،30 ستمبر : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے یادی پورہ پٹن میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جمعے کی علی الصبح چھڑنے والے تصادم میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ انکاؤنٹر میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہوا ہے۔

ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ آپریشن ہنوز جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

قبل ازایں پولیس ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے یادی پورہ پٹن میں جمعے کی علی الصبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی۔

ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چترا گام میں دوران شب انکاؤنٹر شروع ہوا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور پولیس کام پر لگے ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وہاں طرفین کے درمیان ابتدائی گولیوں کے تبادلے کے بعد خاموشی چھا گئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.