کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

سری نگر،24 ستمبر : محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 30 ستمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت16.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے6.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے6.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.