بھیلواڑہ ضلع میں بولیرو اور ٹریلر کے آپسی تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک

بھیلواڑہ ضلع میں بولیرو اور ٹریلر کے آپسی تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک

بھیلواڑہ::: راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع کے جھاز پور تھانہ علاقے میں بولیرو اور ٹریلر کے آپسی تصادم میں تین افراد ہلاک اور دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس سب انسپکٹر اوم پرکاش نائک نے بتایا کہ یہ لوگ ضلع کے کوڈوکوٹہ سے خاندانی کام سے سوائی مادھوپورسے واپس آرہے تھے کہ جمعرات کی رات اس علاقے میں دیولی-بھیلواڑہ ہائی وے پر ڈھنڈولا گاؤں کے قریب مخالف سمت سے آرہے ایک ٹریلر اور ان کی بولیرو آپس میں ٹکراگئے ۔

اس حادثے ایک پانچ سالہ لڑکا، 10 سالہ لڑکی سمیت تین خواتین کو جہاز پور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے انہیں ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔مہلوکین میں منیش (35)، ہیرالال (70) اور لاڈولال (53) شامل ہیں۔یہ سبھی کوڈوکوٹہ کے رہنے والے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.