منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
20 C
Srinagar

سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ کے تین ملی ٹینٹوں کو محاصرے میں لیا

سری نگر، 10 اگست : سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے بڈگام میں مبینہ طور پر کشمیری پنڈت راہل بھٹ اور خاتون فنکار امرین بھٹ کے قاتلوں سمیت لشکر طیبہ کے سایا گروپ کے تین ملی ٹینٹوں کو محاصرے میں لے لیا ہے۔

پولیس نے بدھ کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے محاصرے میں پھنسےملی ٹینٹوں میں سے ایک لطیف راتھرہے، جس پر کشمیری پنڈت راہل بھٹ اور خاتون فنکار امرین بھٹ سمیت کئی شہریوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

یہ تصادم بدھ کی صبح بڈگام کے واٹر ہیل علاقے میں محاصرے اور تلاشی مہم کے دوران شروع ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر مہم شروع کی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے ٹویٹ کیا ’’ دہشت گرد تنظیم لشکر (ٹی آر ایف) نے لطیف راتھر سمیت تین ملی ٹینٹوں کو سیکورٹی فورسز نے گھیر ے میں لے لیا ہے۔ دہشت گرد لطیف کشمیری پنڈت راہل بھٹ اور امرین بھٹ سمیت متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث رہا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img