ڈورو میں نجی گاڑی نے راہگیر کو کچل ڈالا

ڈورو میں نجی گاڑی نے راہگیر کو کچل ڈالا

سری نگر،05اگست: جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں نجی گاڑی نے راہگیر کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز مین مارکیٹ کپرن ڈورو میں ایک سکارپیو نے راہگیر کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت محمد رمضان ولد غلام محمد ساکن کپرن کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 78 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.