کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان: محکمہ موسمیات

کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان: محکمہ موسمیات
سری نگر،22 جولائی :وادی کشمیر کے بعض علاقوں میں بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔
ادھر وادی کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر قدرے اضافہ درج ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت21.9 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
وادی کے شہرہ زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت16.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت18.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت18.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قاضی گنڈ میں گذشتہ چبویس گھنٹوں کے دوران 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.