جمعہ, جون ۶, ۲۰۲۵
21.4 C
Srinagar

پونچھ میں ایل او سی پر دھماکہ، فوجی کیپٹن اور جے او سی از جان

جموں،18 جولائی : جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک دھماکے میں ایک فوجی کیپٹن اور ایک جونیئر کمیشنڈ افسر(جے او سی) از جان جبکہ کچھ دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایک فوجی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ شب اس وقت ایک حادثاتی گرینیڈ دھماکے ہوا جب سیکورٹی فورسز اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر اودھم پور منتقل کیا گیا۔
ان کا بیان میں کہنا تھا کہ علاج کے دوران ایک کیپٹن اور ایک جے او سی کی موت واقع ہوگئی۔
متوفی کیپٹن کی شناخت آنند جبکہ جے او سی کی شناخت بھگوان سنگھ کے بطور کی گئی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img