پونچھ کے سرنکوٹ فوجی کیمپ میں پر اسرار فائرنگ، دو جوان از جان، دو زخمی

پونچھ کے سرنکوٹ فوجی کیمپ میں پر اسرار فائرنگ، دو جوان از جان، دو زخمی

جموں،15 جولائی :جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں جمعے کی صبح ایک فوجی کیمپ میں پر اسرار فائرنگ کے واقعے میں دو فوجی جوان جان بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں ایک فوجی کیمپ میں156 ٹریٹوریل آرمی کے جوانوں کے درمیان فائرنگ کا ایک پر اسرار واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
متوفی جوان کی شناخت سپاہی ابرار احمد جبکہ زخمی جوانوں کی شناخت سپاہی مکن سنگھ، نائیک خلیل احمد اور نائیک امتیاز احمد کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوجی ہسپتال اودھم پور منتقل کیا گیا جہاں نائیک امتیاز احمد زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوانوں کو روڈ اوپنگ (آر او پی) ڈیوٹی کے لئے تعینات کیا جا رہا تھا.
واقعہ پیش آنے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات کا انتظار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.