کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ شروع

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ شروع
سری نگر،13 جولائی: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں بدھ کی صبح سے ہی رک رک کر بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس نے گرمی کی شدت کو توڑ کر لوگوں کے لئے راحت کا سامان فراہم کیا۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم کی یہی صورتحال اگلے دو دنوں تک جاری رہ سکتی ہے۔
ادھر گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت18.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت12.8 ڈگری سینٹی گریڈ نریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت16.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت17.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.