عالمی یوم ڈاکٹرس پر منوج سنہا کی ڈاکٹروں کو مبارکباد

عالمی یوم ڈاکٹرس پر منوج سنہا کی ڈاکٹروں کو مبارکباد

سری نگر، یکم جولائی: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عالمی یوم ڈاکٹرس کے موقع پر ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس منفرد پیشے کے ذریعے انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے اور ہزاروں زندگیوں کو بدلنے والے مرد و زن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعے کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’ڈاکٹرس ڈے پر میں تمام ڈاکٹروں کو مبارکباد دیتا ہوں‘۔
ان کا مزید کہنا تھا: ’ میں اس منفرد پیشے کے ذریعے انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے اور ہزاروں زندگیوں کو بدلنے والے مرد و زن کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔
بتادیں کہ دنیا میں یکم جولائی کو عالمی ڈاکٹرس ڈے کے بطور منایا جا تا ہے اس موقع پر مختلف النوع پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں سماج کے تئیں ڈاکٹروں کی خدمات کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.