ابا امرناتھ جی کی دعاؤں سے یاترا پر امن طریقے سے پایہ تکیمل کو پہنچے گی:منوج سنہا

ابا امرناتھ جی کی دعاؤں سے یاترا پر امن طریقے سے پایہ تکیمل کو پہنچے گی:منوج سنہا

سری نگر،30 جون :جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات سے شروع ہونے والی شری امر ناتھ یاترا کے پر امن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے لئے امید قوی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابا شری امر ناتھ جی کی دعاؤں سے یہ یاترا کامیاب رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے یاتری پوتر گھپا کے درش کے لئے آئے ہیں اور وہ سب خوشی کے ساتھ واپس اپنے گھروں کو لوٹیں گے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو چند منتخب نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’ مجھے یقین محکم ہے کہ بابا امرناتھ جی کی دعاؤں سے یہ یاترا کامیاب رہے گی اور پر امن طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچے گی‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ملک بھر سے یاتری آئے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ وہ خوشی کے ساتھ واپس اپنے گھر لوٹیں گے اور ان کی دعائیں قبول ہوں گی‘۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ میں نے جموں و کشمیر اور پورے ملک کی ترقی، خوشحالی اور قیام امن کے لئے دعا کی۔
بتادیں کہ سالانہ شری امرناتھ جی یاترا دو برسوں کے وقفے کے بعد جمعرات کو پہلگام میں واقع ننون بیس کیمپ سے قریب پونے تین ہزار یاتریوں کے پوتر گھپا کی طرف روانہ ہونے کے ساتھ شروع ہوگئی۔
انتظامیہ نے جہاں یاترا کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر انتطامات کو حتمی شکل دی ہے وہیں امسال یاترا کے لئے سیکورٹی کے فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے۔
43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published.