کولگام تصادم : لشکر طیبہ کے دو ملی ٹینٹ مارے گئے، آپریشن ہنوز جاری: پولیس

کولگام تصادم : لشکر طیبہ کے دو ملی ٹینٹ مارے گئے، آپریشن ہنوز جاری: پولیس

سری نگر، 29جون : جنوبی ضلع کولگام کے نو پورہ میر بازارگاوں میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جاری جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بدھ کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کولگام کے میر بازار علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
انہوں نے کہاکہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور کچھ دیر تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دوملی ٹینٹوں مارے گئے۔
اُن کے مطابق مہلوک ملی ٹینٹوں کی شناخت اور اُن کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
موصوف ترجمان کے مطابق علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.