ٹرمپ پر الزام لگانے کے لیے خاطر خواہ ثبوت: تحقیقاتی کمیٹی

ٹرمپ پر الزام لگانے کے لیے خاطر خواہ ثبوت: تحقیقاتی کمیٹی

واشنگٹن، 13 جون : امریکہ میں 6 جنوری 2021 کو کیپٹل ہل فسادات کی تحقیقات کرنے والی امریکی پارلیمنٹ کی سلیکٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کو الٹ کر اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بغاوت کی کوشش کی تھی، جسے ثابت کرنے کے لیے ان کے پاس کافی ثبوت ہیں۔ انہیں امریکی محکمہ انصاف کے سامنے پیش کیاجائے گا۔ خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

کمیٹی نے اس معاملے میں گزشتہ ہفتے اپنی پہلی عوامی سماعت کی تھی۔ اب اس ہفتے ہونے والی سماعت کے دوران اضافی ثبوتوں کا انکشاف کیا جائے گا۔ اس میں بتایا جائے گا کہ کس طرح سے ٹرمپ اپنے مشیروں کے ساتھ مل کر بڑی پیمانے پر غلط معلومات پھیلانے میں مصروف رہے اور محکمہ انصاف پر اپنے جھوٹے دعوؤں کو قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔

کمیٹی کے ارکان نے عندیہ دیا کہ امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ اس پرفیصلہ کریں گے، جس کے بعد یہ طے ہوگا کہ ٹرمپ کے خلاف مزید مقدمہ چلایا جا سکتا ہے یانہیں۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.