سوپور کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ
سری نگر، 6جون (یو این آئی) شمالی کشمیر کے زلورا سوپور کے جنگلی علاقے پانی پورہ میں پیر کی شام کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر کی شام سیکورٹی فورسز کو خبر ملی کہ سوپور کے پانی پورہ جنگلی علاقے میں ملی ٹینٹ چھپے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خبر ملتے ہی پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ محاصرہ ڈالتے ہی فائرنگ شروع ہوگئی جس کے بعد فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک جنگلی علاقے میں دو طرفہ گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی





