ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

سرحدوں پر ہر جگہ ڈورون خطرات لاحق رہ سکتے ہیں: ڈپی انسپکٹر جنرل بی ایس ایف

جموں،6 جون : راجوری- پونچھ سیکٹر کے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈی ایس سندھو کا کہنا ہے کہ سرحدوں کے ساتھ لگنے والے علاقوں میں ڈورن حملوں کے خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز نے سرحدوں پر اچھی طرح سے اپنا کنٹرول قائم کر رکھا ہے۔
موصوف ڈپٹی انپسکٹر جنرل نے ان باتوں کا اظہار پیر کو راجوری میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’ڈرون ایک ایسی چیز ہے جس کا خطرہ ہر جگہ رہ سکتا ہے یہ نہیں ہے کہ اس کا خطرہ راجوری یا پونچھ یا دوسری جگہوں پر نہیں رہ سکتا‘۔
ان کا کہنا تھا: ’سرحدوں کے ساتھ لگنے والے ہمارے سارے علاقوں میں ڈرون کا خطرہ رہ سکتا ہے‘۔
مسٹر سندھو نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے بی ایس ایف نے فوج کے ساتھ مل کر سرحدوں پر اچھی طرح سے اپنا کنٹرول قائم کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کا ہر جوان کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور جوانوں کی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے کے لئے جدید کورسز کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img