کشمیر میں ماتم کرنا ایک معمول سا بن گیا ہے: محبوبہ مفتی

کشمیر میں ماتم کرنا ایک معمول سا بن گیا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر،26 مئی: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ماتم کرنا اب ایک معمول سا بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں حالات نارمل ہونے کے دعوے تو کر رہی ہے لیکن یہاں زمینی حالات اس کے برعکس ہیں۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں گذشتہ شام ایک ٹی وی فنکارہ کی بندوق براداروں کے ہاتھوں ہلاکت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئےکیا۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’کشمیر میں ماتم کرنا اب ایک معمول اور روز مرہ کی رسم بن گیا ہے بے شمار عام شہریوں کا ایک یا دوسرے بہانے پر قتل کیا جا رہا ہے‘۔
ان کا ٹویٹ میں سوالیہ انداز میں کہنا تھا: ’یہ خونریزی روکنے کے لئے حکومت ہند کو جموں وکشمیر کے متعلق اپنی پالیسی دوبارہ ترتیب دینے میں کیا حرج ہے‘۔
محبوبہ مفتی نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا: ’حکومت ہند جموں و کشمیر میں حالات نارمل ہونے کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے جب کہ ایسے بھیانک واقعات دوسری تصویر پیش کر رہے ہیں‘۔ن کا کہنا تھا: ’میں امبرین بٹ کے اہلخانہ کے غم میں شریک ہوں اور ان کے بھتیجے کی جلد صحتیابی کے لئے دست بدعا ہوں‘۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.