سری نگر ۔ لداخ ہائی وے پر سڑک حادثے میں سات افراد ہلاک

سری نگر ۔ لداخ ہائی وے پر سڑک حادثے میں سات افراد ہلاک

سری نگر، 26 مئی : مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں بدھ کو سری نگر-لداخ ہائی وے کے زوجیلا پاس پر ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرجانے سے سات افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ کارگل سے سون مرگ جانے والی ایک ٹویرا کار سڑک سے پھسل کر سری نگر-لداخ ہائی وے پر چنی نالہ مندر موڑ پر 600- 500 فٹ گہری کھائی میں گرگئی۔
پولیس نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور سمیت سات افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی شخص کو علاج کے لیے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) سری نگر بھیجا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں کتنے افراد سوار تھے۔
جموں و کشمیر پولیس، فوج، بیکن اور مقامی لوگوں نے جائے موقع پر پہنچ کر بچاؤ مہم شروع کی۔
جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عامر علی نے کہا، "سرینگر-لداخ ہائی وے کے زوجیلا پاس پر ایک تویرا کار گہری کھائی میں گرجانے سے سات سے آٹھ افراد کی موت ۔ پولیس، فوج، بیکن، مقامی افراد موقع پر پہنچے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.