کشمیر: گلمرگ میں تازہ برف باری، دیگر علاقوں میں بارشیں

کشمیر: گلمرگ میں تازہ برف باری، دیگر علاقوں میں بارشیں

سری نگر،23 مئی : وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کی افروٹ پہاڑیوں میں دوران شب تازہ برف باری جبکہ وادی کے دیگر علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 24 مئی کی دوپہر سے موسم میں بہتری واقع ہونا شروع ہوگی اور پھر 29 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا ہی امکان ہے۔
ادھر وادی میں ہلکی بارشوں کے باجود شبانہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ درج ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت12.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حررات سے 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کی افروٹ پہاڑیوں میں دوران شب تازہ برف باری ہوئی جبکہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حررات سے 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.7 ڈگری سینٹی گریڈ بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.