بانڈی پورہ میں نیا نویلا دولہا سڑک حادثے میں از جان

بانڈی پورہ میں نیا نویلا دولہا سڑک حادثے میں از جان

سری نگر،23 مئی: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شادی پورہ علاقے میں پیر کی علی الصبح ایک نیا نویلا دولہا ایک سڑک حادثے میں ابدی نیند سو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بانڈی پورہ کے شادی پورہ علاقے میں پیر کی علی الصبح ایک نوجوان مسجد کی طرف نماز ادا کرنے کے لئے جا رہا تھا کہ ایک تیل ٹینکر نے اس کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی نوجوان کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بمنہ پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت فرہاد علی ولد حیدر علی ساکن شادی پورہ کے بطور ہوئی ہے جو محکمہ پولیس میں نوکری کرتا تھا اور جس کی شادی خانہ آبادی محض چار روز قبل انجام پذیر ہوئی تھی۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.