جگہ جگہ احتجاج۔۔

جگہ جگہ احتجاج۔۔

جگہ جگہ احتجاج ،مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر کے ہر ضلع صدر مقام پر کشمیری پنڈت برادری احتجاج کررہی ہے ۔

یہ لوگ یا تو جموں واپس لے جانے کی مانگ کررہے ہیں یا پھر سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

انتظامیہ کیلئے ہرگز یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ ہر فرد کو سیکورٹی فراہم کرسکے بلکہ لوگوں کو اپنی حفاظت خود کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اُن لوگوں کےخلاف میدان میں کودنا چاہیے جو لوگ یہاں مختلف طریقوں سے امن کو بگاڑ نا چاہتے ہیں ۔

سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ ہندومسلم برادری کو ایک ساتھ بسانے کا پروگرام ترتیب دے تاکہ دونوں ایک دوسرے کےساتھ مل کر اپنے وطن اور لوگوں کی مد د کر سکے نہ کہ علیحدہ کالنیاں تعمیر کر کے لوگوں کے لئے پریشانی کا سامان پیدا کیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.