چیف سیکرٹری نے ہاﺅس بوٹوں کی رجسٹریشن اور تجدید کےلئے میٹنگ کی صدارت کی ہاﺅس بوٹوں کی ریٹنگ متعارف کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری

چیف سیکرٹری نے ہاﺅس بوٹوں کی رجسٹریشن اور تجدید کےلئے میٹنگ کی صدارت کی ہاﺅس بوٹوں کی ریٹنگ متعارف کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری

جموں:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج ڈل اور نگین جھیلوں میں ہاﺅس بوٹوں کی رجسٹریشن ، تجدید اور آپریشن کے لئے ڈل جھیل پر پالیسی، رہنمائی خطوط اور پالیسی کو عملانے کے لئے قانونی فریم ورک کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، سیکرٹری سیاحت محکمہ ، وائس چیئرپرسن جے اینڈ کے لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اَتھارٹی ،ناظم سیاحت کشمیرنے شرکت کی جبکہ پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔
چیف سیکرٹری نے مختلف لائن محکموں کے درمیان تال میل پر زور دیتے ہوئے ڈل اور نگین جھیلوں میں ہاﺅس بوٹوں کی رجسٹریشن ، تجدید اور آپریشن کے لئے سینئر سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دینے اور پالیسی کو عملانے کے لئے قانونی فریم ورک کی ہدایت دی۔
کمیٹی تمام طے شدہ اَصولوں اور طریقہ کار کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے ہاﺅس بوٹ کے معائینے کے لئے ذمہ دار ہوگی جس میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساختی حفاظت ، آگ کے خطرے ، سیوریج اور فضلے کو ٹھکانے لگانا شامل ہیں۔
رجسٹریشن اور رجسٹریشن کی تجدید کے لئے ہاﺅس بوٹ کے تمام دستاویزات کی جانب پڑتال کے ساتھ اسے لازمی قرار دیا جائے گا۔
کمیٹی اِس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ ہاﺅس بوٹ کے مالک کی جانب سے فائر سیفٹی کے رہنما خطوط پر عمل کیا گیا ہے اور سالڈ لیکوڈ ویسٹ کے لئے فعال بائیو ڈائجسٹر یا اِسی طرح کا سیوریج ٹریٹمنٹ سسٹم موجود ہے۔چیف سیکرٹری نے اَفسران کو سیاحوں کی سہولیت کے لئے سہولیات اور سروس کے معیار پر مبنی ہاﺅس بوٹوں کی درجہ بندی کا نظام متعارف کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے کہا کہ ریٹنگ سسٹم کے تحت اَفسران ہاﺅس بوٹوں کا معائینہ اور درجہ بندی کریں گے اور ماہانہ ریٹنگ شائع کی جائے ۔
یہ بات قابل ذِکر ہے کہ محکمہ سیاحت نے ڈل اور نگین جھیلوں میں ہاﺅس بوٹوں کی رجسٹریشن ، تجدید اور آپریشن کے لئے ڈل جھیل سے متعلقہ پالیسی اور گائیڈ لائنز کو مطلع کیا تھا جس کا مقصد ڈل اور نگین جھیل میں محفوظ ہاﺅس بوٹوں کے کام اور آپریشن کو منظم کرنا تھااور پائیدا ر سیاحت کو اَپنا کر جھیل کی ماحولیات کو محفوظ رکھنا اور آنے والی نسلوں کے لئے ماحولیاتی نظام کو محفوظ کرنا ہے ۔ پالیسی ڈل اور نگین جھیلوں کے متعلقہ معاملات کے مختلف پہلوﺅں کی وضاحت کرتی ہے اور ان جھیلوں میں ہاﺅس بوٹوں کی رجسٹریشن اور تجدید کے لئے دستاویز ی ضرورت کو واضح کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.