روس نے پولینڈ اور بلغاریہ کو قدرتی گیس کی سپلائی روکی

روس نے پولینڈ اور بلغاریہ کو قدرتی گیس کی سپلائی روکی

ماسکو، 27 اپریل : روس نے بدھ سے پولینڈ اور بلغاریہ کو قدرتی گیس کی سپلائی بند کر دی ہے۔

روس کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک نے قدرتی گیس کے لیے روبل کی ادائیگی سے انکار کر دیا تھا۔ پولینڈ کی سرکاری گیس کمپنی پی جی این آئی جی نے کہا، ’’گیز پروم نے 26 اپریل کو پی جی این آئی جی کو اس کی اطلاع دی۔ گیز پروم نے اطلاع دی کہ وہ 27 اپریل کو معاہدے کے دن یمل معاہدے کے تحت سپلائی کو مکمل طور پر معطل کر دے گی۔‘‘

سی این این نیوز چینل کے مطابق، تازہ ترین اعلان نے منگل کو امریکی قدرتی گیس کے فیوچرز میں تقریباً تین فیصد اضافہ کیا۔

روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس کے مطابق روسی توانائی کے بڑے ادارے گیز پروم نے ابھی تک پولینڈ کو قدرتی گیس کی سپلائی بند ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.