نوین چودھری نے کٹھوعہ کا تفصیلی دورہ کیا

نوین چودھری نے کٹھوعہ کا تفصیلی دورہ کیا

کٹھوعہ:پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار اور بہبود کساناں نوین کمار چودھری نے آج کٹھوعہ کا تفصیلی دورہ کیا۔
پرنسپل سیکرٹری نے چک کانا تحصیل مرہین میں ایک سپائسز پروسسنگ یونٹ کا اِفتتاح کیا جس میں 200 ایم ٹی مسالوں کی سالانہ پیداواری صلاحیت موجود ہے جو مقامی زرعی صنعت کار نے میسرز بی جی ایس سپائسز پروسسنگ یونٹ کے نام کے تحت قائم کیا ہے۔
نوین کمار چودھری نے سپائسز پروسسنگ یونٹ کا اِفتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کٹھوعہ ضلع میں وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ( او ڈی او پی ) سکیم کے تحت مصالحوں کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ اُنہوں نے ضلع میں مصالحہ جات کے ایف پی اوز کی تشکیل اور وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ کے تحت اِس طرح کے مزید مسالوں کی پروسسنگ یونٹوں کو فروغ دینے پر زور دیا تاکہ ضلع کٹھوعہ کو سپائسز ایکسپورٹ ہب میں تبدیل کیا جائے ۔ اُنہوں نے مزید کہا ،”وقت کا تقاضا یہ ہے کہ کلسٹر اپروچ اَپنا کر مصالحہ جات کے زیر کاشت رقبہ کو بڑھایا جائے تاکہ مقامی طور پر مصالحہ جات کا خام مال تیار کیا جاسکے۔“
دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے کور ی پنوں میں ملٹی لیئر فارمنگ سسٹم کا بھی معائینہ کیا جو سرحدی علاقے میں چلایا جارہا ہے ۔ اُنہوں نے اِس نظام کے تحت زیادہ سے زیادہ رقبہ اور کسانوں کو لانے اور علاقے میں فارم فیلڈ سکول آرگنائزیشن کی ضرورت پر زور دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان اِس ماڈل کو نقل کرسکیں۔ 2022ءکے دوران خریف فصلوں کی بوائیءکو فروغ دینے کے لئے باڑ کے پار زیرولائن پر محکمہ کی جانب سے کاشت کاروں کو ہرقسم کی مطلوبہ مدد فراہم کی جائے گی۔
اِس موقعہ پرڈائریکٹر زرعی پیداوار اور بہبود کساناں کے کے شرما نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں ( سی ایس ایس ) کے تحت معیاری بیج او رسبسڈی والے آدان فراہم کر کے مسالوں کی کاشت کے تحت رقبہ کو بڑھانے کی ہرممکن کوشش کرے گا۔
چیف ایگری کلچر آفیسر کٹھوعہ وِجے کر اُپادھیا نے کہا کہ محکمہ مسالوں کے زیر اثر رقبہ کو بڑھانے کی ہرممکن کوشش کر رہا ہے بالخصوص منکی مینس سے متاثرہ علاقے تاکہ مقامی قائم کردہ مصالحہ جات پروسسنگ یونٹوں کو خام مال فراہم کیا جاسکے۔
سپائسز کے کاروباری اور ممبر کسان ایڈ وائزری بورڈ دھوندا سنگھ نے سپائسز پروسسنگ یونٹ کے قیام میںہر قسم کی مدد اور تعاون کے لئے محکمہ کا شکریہ اَداکیا۔ اُنہوں نے مصالحہ جات کی کاشت کے لئے ماہرانہ مشورے، رہنمائی کرنے اور بروقت معیاری ہلدی کے بیج فراہم کرنے پر زراعت کی ضلعی ٹیم کی بھی تعریف کی۔اُنہوں نے کہا کہ وہ اگلے برس تک مصالحہ جات کی پیداواری صلاحیت کو دوگنا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل یادو ، ڈائریکٹر کمانڈ ائیریا جموں راجندر سنگھ تارا ، ڈائریکٹر باغبانی جموں رام سیوک ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ، پلاننگ اور مارکیٹنگ جے اینڈ کے ویش پال مہاجن ، ڈائریکٹر ماہی پالن جموں کرشن لال بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.