جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
29.1 C
Srinagar

فلپائن میں سمندری طوفان آگاٹون سے 14 افراد کی موت

منیلا، 12 اپریل: فلپائن میں سمندری طوفان آگاٹون کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائڈ میں کم از کم 14 افراد مارے گئے ہیں۔

سی این این فلپائن نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے طوفان میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سٹی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ آفس کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلپائن کے مشرقی ساحل پر تین مختلف شہروں میں 14 افراد مردہ پائے گئے۔ جبکہ 6 افراد کے لاپتہ اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے سات گاؤں کے 100 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
سمندری طوفان آگاٹون اتوار کو ملک کے مشرقی ساحل سے ٹکرایا۔ اس کے بعد 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ شدید بارش کے باعث مشرقی صوبہ سمر سمیت کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img