منگل, ستمبر 1, 2026
27.2 C
Srinagar

پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: فوج

جموں،4 اپریل : سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔

فوج کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک واقع نور کوٹ گاؤں میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img