جموں وکشمیر: ملی ٹنٹوں کے ساتھ مبینہ تعلق رکھنے کے الزام میں پانچ ملازم معطل

جموں وکشمیر: ملی ٹنٹوں کے ساتھ مبینہ تعلق رکھنے کے الزام میں پانچ ملازم معطل

سری نگر،30 مارچ: جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کے روز مبینہ طور پر ملی ٹنٹوں کے ساتھ تعلق رکھنے کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ سرکاری ملازموں کو نوکریوں سے معطل کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے جنگجوؤں کے ساتھ تعلق رکھنے پر پانچ ملازموں کو بر طرف کر دیا ہے۔

انہوں نے بر طرف شدہ ملازموں کی شناخت پولیس کانسٹبل توصیف احمد میر ساکن پلوامہ، کمپیوٹر آپریٹر غلام حسن پرے ساکن سری نگر، ارشد احمد ڈاس، جو ایک استاد تھا، ساکن اونتی پورہ، پولیس کانسٹبل شاہد حسین راتھر ساکن بارہمولہ اور محکمہ صحت میں نرسنگ آرڈرلی کے بطور تعینات شرافت احمد خان ساکن کپوارہ کے بطور کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے سال گذشتہ ایک خصوصی ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) تشکیل دی تھی تاکہ سیکورٹی کے لئے خطرہ بننے والی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کی ناموں کی سفارش کی جائے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.