چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے سول سیکرٹریٹ سری نگر میں چنار کا پودا لگایا

چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے سول سیکرٹریٹ سری نگر میں چنار کا پودا لگایا

سری نگر:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری آر کے گوئیل اور صوبائی کشمیر پانڈورانگ کے پولے نے آج سول سیکرٹریٹ سری نگر کے صحن میں ایک ایک چنار کا پور لگا یا ۔ اِس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل باغبانی کشمیر اعجاز احمد بٹ اور دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔
اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے باغبانوں کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں اپنے لگائے گئے درختوں کی تعداد پر فخر کرنا چاہیے اور اُنہوں نے کہا کہ کرہ ¿ اَرض کو مزید صاف اور سرسبز بنانے کے لئے لوگ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔
اُنہوں نے باغبانوں پر زور دیا کہ وہ سول سیکرٹریٹ کے صحن کو مزید اَنواع و اقسام پھولوں کے پودے لگاکر مزید خوبصورت اور دیدہ¿ ذیب بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.