آری ہل پلوامہ میں فائرنگ، یو پی سے تعلق رکھنے والا شخص زخمی

آری ہل پلوامہ میں فائرنگ، یو پی سے تعلق رکھنے والا شخص زخمی

سری نگر، 19مارچ: جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے آری ہل علاقے میں ہفتے کی شام کو نامعلوم اسلحہ برداروں نے ریاست اُتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم اسلحہ برداروں نے ہفتے کی شام آری ہل پلوامہ کے نزدیک محمد اکرم ولد عبدالسلام ساکن بجنور اُتر پردیش پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اُس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن چلایا، لیکن حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے تھے۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.