جموں : ریذیڈنسی روڑ کے نزدیک بھیانک آتشزدگی 3 شہری ہلاک 14دیگر زخمی

جموں : ریذیڈنسی روڑ کے نزدیک بھیانک آتشزدگی 3 شہری ہلاک 14دیگر زخمی

جموں،14 مارچ : جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے ریذیڈنسی روڑ کے نزدیک آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران 3 افراد جھلس کر موقع پر ہی از جان ہوئے جبکہ 14دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریذیڈنسی روڑ جموں میں پیر کی سہ پہر کو آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد ڈھانچوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہاکہ مقامی لوگ اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار فوری طورپرجائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران 3 افراد جھلس کر موقع پر ہی از جان ہوئے جبکہ 14زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں زور دار دھماکے کی بھی آواز سنائی دی ہے اور پولیس اس کام میں جھٹ گئی ہے کہ دھماکہ کیسے ہوا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ عین شاہدین کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس وجہ سے آگ نے آناً فاناً کئی ڈھانچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کی اس واردات کے دوران تین افراد کی موقع پرہی موت واقع ہوئی جبکہ 14دیگر زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ہے کہ دھماکہ کیسے ہوا ۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.