پولیس اہلکاروں کو’ دی کشمیر فائلز ‘دیکھنے کے لیے چھٹی ملے گی

پولیس اہلکاروں کو’ دی کشمیر فائلز ‘دیکھنے کے لیے چھٹی ملے گی

بھوپال،/ مدھیہ پردیش کی حکومت تمام پولیس اہلکاروں کو فلم’ ‘دی کشمیر فائلز ‘ دیکھنے کے لیے ان کی سہولت کے مطابق چھٹی دے گی۔

ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایات دے دی ہیں۔ تمام پولیس والوں کو ان کی سہولت کے مطابق چھٹی دی جائے، اگر وہ اپنی فیملی کے ساتھ یہ فلم دیکھنے جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم میں بھوپال کے ایک شخص کا نمایاں کردار ہے، اس لیے تمام پولیس والوں کو بھی یہ فلم دیکھنا چاہیے۔قبل ازیں کل وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اس فلم کو ریاست میں ٹیکس فری بنانے کا اعلان کیا تھا۔ فلم کے ہدایت کار وویک رنجن اگنی ہوتری اصل میں مدھیہ پردیش سے ہیں۔ ان کی تعلیم بھی بھوپال میں ہی ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.