جموں میں ‘پی آئی اے’ طیارے کی شکل کا پاکستانی غبارہ برآمد

جموں میں ‘پی آئی اے’ طیارے کی شکل کا پاکستانی غبارہ برآمد

جموں،10 مارچ: جموں کے سانبہ ضلع میں جمعرات کو پولیس نے ایک جہاز نما غبارے کو برآمد کیا ہے جس پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) لکھا ہوا تھا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سانبہ ضلع کے سرحدی گاوں سرنا علاقے میں جمعرات کو مقامی لوگوں نے ایک جہاز نما غبارہ، جس پر پی آئی اے لکھا تھا، کو دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم فوری طور جائے موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے اس غبارے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر اتفاق کے بعد جموں و کشمیر کے سرحدوں پر خاموشی چھائی ہوئی ہے جس سے سرحدی بستیوں کے لوگوں کو راحت نصیب ہوئی ہے تاہم جہاز نما غباروں کی برآمدگی سے ان علاقوں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.