گالندر پانپور میں ٹریفک حادثہ 5 افراد زخمی، دو کی حالت تشویشناک

گالندر پانپور میں ٹریفک حادثہ 5 افراد زخمی، دو کی حالت تشویشناک

سری نگر 22فروری : جنوبی ضلع پلوامہ کے گالندر پانپور علاقے میں ٹریفک کے ایک حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز گالندر پانپور میں ٹویرا زیر نمبر JK13B-2024 اور سینٹر و زیر نمبر JK01M-2803کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال پانپور پہنچایا جہاں پر ابتدائی مرہم پٹی کے بعد سبھی کو سری نگر منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے حادثے میں زخمی ہوئے افراد کی شناخت علی محمد ساکن ڈاڈ سرہ ترال، اشفاق احمد ملک ساکن لسجن ، اشتیاق احمد ساکن کولگام، عاقب رشید میر ساکن ایس کے پورہ اور ڈاکٹڑ ماجد ساکن پانپور کے بطور کی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.