مسیب نثار: سوشل میڈیا کو استعمال کرکے کامیاب کاروبار شروع کرنے والا اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان

مسیب نثار: سوشل میڈیا کو استعمال کرکے کامیاب کاروبار شروع کرنے والا اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان

سری نگر،21 فروری: میں نے سوشل میڈیا کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے استعمال کیا اور آج سوشل میڈیا کی وساطت سے ہی میرا کاروبار پھل پھول رہا ہے۔

یہ باتیں پلوامہ کے سامبورہ علاقے سےتعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان مسیب ںثار کی ہیں، جنہوں نے پوسٹ گریجویشن مکمل کرنے کے بعد فرنیچر کا کار خانہ قائم کیا۔

موصوف نوجوان نے لاسی پورہ پلوامہ میں ’ہمالیہ پیکز ووڈ انڈسٹری‘ کے نام سے اپنا کارخانہ قائم کیا ہے جہاں دفتروں، گھروں کے لئے مختلف قسموں کا فرنیچر تیار کرنے کے علاوہ ماڈیولر کچنز کے لئے بھی فرنیچر تیار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو میں کہا: ’میرے والد اخروٹوں کی تجارت سے وابستہ تھے لیکن اس میں نقصان ہوا اور میں نے فرنیچر کا کار بار شروع کیا۔
ان کا کہنا تھا: ’میں نے پوسٹ گریجویشن مکمل کرنے کے بعد سوشل میڈیا کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے استعمال کیا‘۔

موصوف نوجوان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جہاں کاروبار شروع کرنے کے لئے وافر معلومات دستیاب ہیں وہیں سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کے کونے کونے میں رہائش پذیر لوگوں کو اپنی چیزوں سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.