بمنہ سری نگر میں بجلی کرنٹ لگنے سے 18سالہ مزدور فوت

بمنہ سری نگر میں بجلی کرنٹ لگنے سے 18سالہ مزدور فوت

سری نگر/ جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے بمنہ علاقے میں جمعے کے روز ایک 18سالہ مزدور کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بمنہ سری نگر میں بجلی تار نصب کرنے کے دوران 18سالہ مزدور کرنٹ لگنے سے برسر موقع ہی لقمہ اجل بن گیا ۔

انہوں نے کہا کہ گر چہ مذکورہ جوان کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں پر ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

متوفی جوان کی شناخت سمیر احمد بٹ ولد محی الدین بٹ ساکن عشمقام اننت ناگ کے بطورہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.